ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق معطل اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق سروے ایلون مسک نے ٹوئٹرپر بدھ کے روز جاری کیا تھا جس میں 31 لاکھ سے زائد صارفین نے رائے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 فیصد سے زائد ٹوئٹر صارفین نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

واضح رہےگزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں