پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے بھارت کے سابق کرکٹر سُریش رائنا کے ہمراہ تصویر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا ویسے تو تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن غیر ملکی لیگز اب بھی کھیلتے ہیں، ان دنوں وہ ٹی 10 لیگ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور ابو ظبی میں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ اعظم خان ٹی 10 لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں جنہوں نے رائنا سے گلے ملتے ہوئے تصویر شیئر کی جو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
https://twitter.com/MAzamKhan45/status/1596164020192829441?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596164020192829441%7Ctwgr%5Eb69c6c4462390c16172407525e5a5820e4953ef1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F307970-
پاکستانی کرکٹر نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار ایموجیز سے کیا، انہوں نے پاک بھارت جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا اور ساتھ ہی مصافحہ کرتا ایموجی بھی بنایا۔
اس تصویر کو جہاں متعدد صارفین نے پسند کیا وہیں ایک پاکستانی مداح نے سریش رائنا کو پاکستان آکر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت بھی دی۔
پاکستانی صارف نے بھارتی کرکٹر کو میشن کیا اور لکھا ‘پی ایس ایل کھیلنے آئیں’۔
اس ٹوئٹ کا جواب ایک بھارتی صارف نے دیا اور کہا ‘اگر سفارتی تعلقات اچھے ہوتے تو رائنا ضرور پاکستان سپر لیگ کے لیے جانا پسند کرتے’