کولمبو: سری لنکا میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے۔
ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔
پاکستان کے ارشاد علی نے ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بعد ازاں ارشاد علی نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔
پاکستان کی آرزو نے جونئیر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔