عمران خان کا اعلان اپنی جگہ مگر ابھی تک اسمبلی سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا: یار محمد رند

بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان اپنی جگہ مگر ابھی تک ہم نے اسمبلی سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

  • انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے، ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
  • خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔
  • عمران خان کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا کہ عمران خان جب حکم دیں گے فوری طور پر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں