پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا: فواد چوہدری دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی: پی ٹی آئی رہنما۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ‏تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی، دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ،گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کے دل کی آواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں