عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب ڈراؤنے خواب آئیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔

خواجہ آصف نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور ان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکےالیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکزکا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کےسارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراؤنےخواب آئیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں