پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے، ہم نے عمران کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو تم نے کیا یہ اس کا مکافاتِ عمل ہے ، تم اب بند گلی میں چلے گئے ہو ، تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو ، دھمکی دیتا ہے کہ استعفے دے دیں گے، تم نے استعفے دیے تھے پھر اسمبلی میں واپس آئے یا نہیں؟
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ راولپنڈی جلسے میں 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کروں گا ، یہ 10 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کر سکا۔