فیکٹ چیک: شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے جلسے سے منسوب کرکے امریکا کی ویڈیو شیئر کردی

سابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹوئٹر پر عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ویڈیو 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ٹریفک جام کی ہے۔

لیکن دراصل یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ٹریفک جام کی نہیں بلکہ 2017 میں تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل امریکی ریاست لاس اینجلس کی شاہراہ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں