کراچی کے جناح اسپتال میں علاج کے لیے آیا بچہ ماں باپ کے جھگڑے کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا، واقعے میں ملوث باپ کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہمارا ایکسیڈنٹ ہوا تھا،حادثے کے بعد سول اسپتال گئے تو انہوں نے جناح اسپتال بھیج دیا۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ایک شخص نے ہزار روپے بچوں کے کھانے کے لیے دیے، میرے شوہر نے مجھ سے وہ پیسے مانگے اور نہ دینے پر جھگڑا کیا، جھگڑے کے دوران بچہ زمین پر گرگیا۔اللہ جانتا ہے بچےکو شوہر نے جان کر گرایا یا وہ خود گرا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے۔