آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔
پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج صبح 9 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں ہوگی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے۔