عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، 90 دن میں الیکشن کرا دیں گے، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،حکومت مدت پوری کرے گی ، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، 90 دن میں الیکشن کرادیں گے۔

کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت تھوڑا فرق ہے جسے پورا کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ اس وقت زیادہ ہوگا جب وفاق میں قومی اسمبلی توڑ کر 90 دن کیلئے عبوری حکومت بنائیں۔ آج معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں