ہم آپ کو دکھائيں گے بڑا مجمع ہوتا کیا ہے، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کو چیلنج

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم آپ کو دکھائيں گے کہ بڑا مجمع ہوتا کیا ہے ۔

گزشتہ دنوں شفقت محمود نے سوشل میڈيا پر تحریک انصاف کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بڑا مجمع قرار دیا تھا۔

جس پر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو دکھائيں گے کہ بڑا مجمع ہوتا کیا ہے ،آپ نے پورے پاکستان سے لوگوں کو بلایا تھا ، ہم نے ٹنڈو جام میں صرف ایک صوبائی حلقے کے لوگ بلائے ہیں۔

انہوں نے چیلنج دیا کہ ہم آپ کو بتائيں گے کہ بڑا مجمع کیا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں