فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ اور ویلز کے میچ کے موقع پر برطانیہ کی سڑکیں سنسان ہوگئیں

انگلینڈ ویلز فٹبال ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے برطانیہ بھر کی سڑکیں سُنسان ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میچ کو ’Battle of Britain‘ کا نام دیا گیا اس میچ کے حوالے سے شائقین خاصے پرجوش ہیں۔

کہیں انگلینڈ اور ویلز میں شہری دفاتر سے جلد گھر واپس آ گئے تو کہیں بہت سوں نے چھٹی کرکے میچ دیکھا۔

مزید برآں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے بارز اور کلبز جا پہنچی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے دی تھی۔

انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دےکر ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، انگلش ٹیم کی جانب سے دو گول رشفورڈ نے اور ایک فل فوڈن نے اسکور کیا جس کے بعد انگلش ٹیم گروپ بی میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں