امریکی ایوان نمائندگان میں حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) ڈیموکریٹ پارٹی لیڈر منتخب ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ حکیم جیفریز بلامقابلہ پارٹی رہنما منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
حکیم جیفریز کا تعلق بروکلین سے ہے جہاں 2012 میں وہ پہلی بار منتخب ہوئے، حکیم جیفریز 2019 میں چیئرمین ڈیموکریٹک کاکس بنے۔