پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں جنہیں میچ سے قبل ٹیسٹ کیپ دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔
ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔
A proud moment for our four debutants 🧢#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/X49DKu7sy4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2022
اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔