گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی جس پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر اداکیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خالق حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے اس نعمت سے نوازا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے گورنر سندھ کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر سندھ نے بذریعہ فون، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسج کے ذریعہ مبارکباد دینے والے تمام احباب کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں