افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی کے سہ ملکی دورے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کے سہ ملکی دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تھامس ویسٹ ایک ہفتے کے دورے کے دوران جاپان، بھارت اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

اپنے دورے کے موقع پر تھامس ویسٹ امریکی اتحادیوں کے ساتھ افغانستان کے معاملات پر مشاورت کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر افغانستان میں معاشی بحران، بنیادی حقوق کے تحفظ اورسکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران تھامس ویسٹ وہاں مقیم افغان سیاسی شخصیات، سماجی و انسانی حقوق کے کارکنان اور میڈیا سمیت افغان ڈائسپورا کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں