(ن) لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے دو آپشنز استعمال کرنیکا امکان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے دو آپشنز استعمال کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور اسی دن تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں