بالی وڈ کے مدھر آواز کے مالک گلوکار جوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوٹیال ممبئی میں سیڑھیوں سے گِر پڑے تھے جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
گلوکار کے منیجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں جوبن کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ان کی دائیں کہنی اور پسلیاں فریکچر ہوگئی ہیں۔
جوبن نوٹیال کا طویل آپریشن ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ہاتھ زیادہ نا ہلانے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اسپتال سے تصویر اور اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
Thank you all for your blessings. God was watching over me, and saved me in that fatal accident. I've got discharged and am recovering well.
Thank you for your never ending love and warm prayers 🌹. pic.twitter.com/OCP7NRkdSa
— Jubin Nautiyal (@JubinNautiyal) December 2, 2022
پوسٹ کے کیپشن میں جوبن نے مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغام کے لیے شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا ‘خدا مجھے اوپر سے دیکھ رہا تھا، اور اسی نے اس جان لیوا حادثے میں میری جان بچائی’۔
جوبن نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ صحتیابی کے مراحل میں ہیں۔