جی سیون ممالک اورآسٹریلیا کا بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل تک رکھنے پر اتفاق

یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل تک محدود رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

جی سیون اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے یوکرین پر روسی جارحیت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اپنی تیل آمدن کا زیادہ حصہ یوکرین جنگ میں استعمال کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں