‘خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا’، کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے پونٹنگ صحتیاب

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔

اب گراؤنڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں