لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی کے بیان نے فوج کے سیاست سے دور رہنے کے مؤقف پر شک اٹھادیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے کیونکہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔