بڑے بھائی کے پالتو کتےکے بھونکنے پر چھوٹی بھائی کی فائرنگ، بھائی بھابی ہلاک

صوابی: چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے اس کا بھائی اور بھابھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں