پشاور میں سجا کارشو ، 50 سے زیادہ پرانی اور نایاب گاڑیاں نمائش کیلئے پیش

پشاور میں پرانی اور نایاب گاڑیوں کا میلا سج گیا ہے جہاں 50 سے زیادہ گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں ۔

خوبصورت، قدیم اور چمچماتی گاڑیوں کا میلا پشاور سروسز کلب میں سجا ہوا ہے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے تعاون سے منعقد ہونے والے وینٹیج اینڈ کلاسک کار شو میں 50 سے زیادہ گاڑیاں نمائش کا حصہ بنی ہیں۔

کار شو میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،کار شو دیکھنے آنے والے بچوں اور والدین کا کہنا ہے کہ یہاں آکر خوبصورت اور پرانی گاڑیاں دیکھنا کو ملیں اس طرح ایونٹس جاری رکھنے چاہئیں۔

کار شو میں جہاں منی کوپر، فاکسی اور مرسڈیز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں چمکتی دھمکتی گاڑیوں کے ساتھ شہریوں نے خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے، جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر یوتھ افیئر عرفان علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سیروتفریح کے لیے کار شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں