- انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں پیش کی جانے والی چائے کو بہترین قرار دیا اور ’ٹی واز بریلینٹ‘ کہا جس پر سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ ’ٹی از فینٹاسٹک‘ یاد آگیا۔
پنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سے چائے سے متعلق سوال کیا کہ چائے کیسی تھی؟
اس کے جواب میں بین اسٹوکس پہلے کچھ رکے اور پھر کچھ یاد آنے پر ہنستے ہوئے صحافی کا سوال دہرایا، اور کہا کہ ’ٹی واز بریلینٹ‘۔
Tea was brilliant – Ben Stokes. ☕😂 #Cricket
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) December 5, 2022
یاد رہے کہ’ٹی از فینٹاسٹک’ ایک ایسا جملہ ہے جسے بھارتی فضائیہ اور بھارتیوں سمیت دنیا بھر میں یاد رکھا گیا لیکن اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ بھارتی پائلٹ کو پاکستانی چائے پسند آئی بلکہ وہ سرپرائز ہے جو کہ پاک فضائیہ 27 فروری 2019 کو بھارت کو دیا تھا۔
پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا تھا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا تھا۔
اس چائے کے بارے میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ٹی از فینٹاسٹک‘ اور بعد میں ان کا یہ جملہ عوام میں بھی بے حد مقبول ہوا۔