اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمربھی وقت پر انتخابات کے حامی نکلے۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دینا چاہیے کیونکہ جانتا تھا 13جماعتی اتحاد کیلئے حکومت چلانا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرا ئے گی توعام انتخابات مزید آگے جا سکتے ہیں۔