کراچی: مچھر کالونی سے پولیس نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں رشید اور عبدالقادر شامل ہیں جن کی گرفتاری ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ویڈیو میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے جاں بحق ہونے والے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس کیس میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔