لاہور: چوروں نے ایڈیشنل کمشنر کے گھر کا صفایا کردیا

لاہورکے علاقے کاہنہ میں چوروں نے ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی کے گھر کا صفایا کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی کاہنہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر موجود تھے، چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور نچلی منزل سے زیورات اور قیمتی گھڑی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق حامد محمود ملہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے دیوار پھلانگتے ہوئے چوروں کی تصویریں بھی حاصل کرلی ہیں جن کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں