چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے بھرپور کم بیک کی حوصلہ افزائی کی۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے قومی کرکٹرز سے کہا کہ انگلینڈ آپ کو ہوم گراؤنڈ پر نہیں پکڑسکتا، جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو، ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آؤ۔
اس کے علاوہ رمیز راجا نے حارث رؤف سے انجری کے بارے میں بھی پوچھا۔
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔
📸 Dinner hosted for the Pakistan and England teams at the PM House in Islamabad#PAKvENG pic.twitter.com/nTXeCn6DB3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، انگلینڈ نے اس سے قبل دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا