لاطینی امریکا کے ملک پیرو کےصدر پیڈرو کاستیلو کےخلاف مواخذےکی تحریک کامیاب ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے، اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنےکا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ کانگریس نےصدرکا اعلان نظرانداز کرکے مواخذے پر ووٹنگ کرائی جو کہ کامیاب ہوگئی جس کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لےلیا۔
واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔