حکومت پنجاب کی جانب سے باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا۔
ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر کھیل پنجاب نے عثمان وزیر کو عالمی ٹائٹل کے دفاع کی ٹریننگ کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعودکا کہنا تھا کہ عثمان وزیر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، عثمان جوش و ولولے سے بھرپور نوجوان ہے۔
وزیر کھیل پنجاب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ حکومت پنجاب ہر قومی اسپورٹس ہیرو کی ہرممکن مدد کرنے کے لیے موجود ہے۔