ملتان کی کنڈیشنز سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، انگلش ٹیم میں ردو بدل پر غور

پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون پر غور شروع کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اولی پوپ کو ہی بحیثیت وکٹ کیپرکھلانے پرغور کر رہی ہے، اولی پوپ نے پہلے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ وکٹ کیپنگ کی تھی۔

وکٹ کیپر بین فوکس طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ انگلش آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اولی پوپ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملتان کی کنڈیشنز ٹیم سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بین فوکس اور مارک ووڈ دونوں کےکھیلنےکی صورت میں ول جیکس جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں