جادوئی بولنگ سے انگلش بیٹنگ لائن کو تباہ کرنیوالے ابرار کا تعلق کس شہر سے ہے؟

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو اپنی جادوئی بولنگ سے تباہ کرنے والے مسٹری بولر کراچی کے ایک متوسط علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ابرار احمد کا تعلق کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ کے متوسط گھرانے سے ہے، ابرار نے محنت کی اور فیملی نے سپورٹ کیا، مسٹری اسپنر کی شاندار کارکردگی پر ان کے گھروالے اور دوست احباب خوشی سے نہال ہیں۔

ابرار احمد کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے اچھی کارکردگی دکھائی، امید ہے کہ آگے بھی ملک کا نام روشن کرے گا۔

خیال رہے کہ ابرار احمد نے ملتان میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انگلش ٹیم کو 281 رنز تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں