ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری آنے لگی۔
نسیم شاہ ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ملتان ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں اب بہتری آرہی ہے اور انہوں نے بولنگ پریکٹس بھی شروع کردی ہے، امکان ہے نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں۔