پرویز الہیٰ سے امید ہے کہ وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے: اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں چوہدری پرویز الہیٰ سے امید ہے کہ وہ عمران خان سے وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے دورے پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاوجہ خدشات نہیں پالنے چاہیے، دس پندرہ روز میں اسمبلیاں تحلیل ہوجانی چاہیے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی 73 فیصد عوام فوری انتخابات کے حق میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر علوی اور اسحاق ڈار میں مفاہمت ہوتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن فوری انتخابات سے کم پر بات نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم نہیں ہو سکتی تاہم اچھی توقعات رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں