چینی حکومت نے مانچسٹر قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کو ہٹا دیا

چین کی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کو ہٹا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچٹسر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چین کو 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں