بھارتی ٹی وی چینل کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹر کا معاوضہ ہڑپ کرگیا

بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کا معاوضہ ہڑپ کر لیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے سوشل میڈیا پر بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور چینل کے لیے کچھ پروگرامز کرنے کی درخواست کی۔

یاسر حمید نے کہا کہ میں معاوضے کے ساتھ 6 پروگرام کرنے پر رضامند ہو گیا، بدترین صورتحال یہ ہے کہ پروگرام کا پروڈیوسر میرے پیغامات کا جواب نہیں دے رہا۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے مزید لکھا کہ معاوضہ چند دنوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

بعد ازاں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا سے بھارتی چینل کے خلاف کی گئی ٹوئٹ ہٹا دی تاہم سوشل میڈیا پر یاسر حمید کی ٹوئٹ کے اسکرین شاٹس زیر گردش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں