فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس، فیفا ورلڈکپ مراکش کےنام رہےگا: امریکی اخبار کا تبصرہ

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس، فٹبال ورلڈکپ 2022 مراکش کے نام رہےگا۔

نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس زرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہو گیا۔

مراکش کی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ شکست پر مایوسی تو ہوئی مگر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرنے پر فخر ہے۔

مراکش کے پاس جیت کا ایک اور موقع ہے، تیسری پوزیشن کا میچ کروشیا سے ہفتے کے روز ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔

یاد رہے فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں