‘آپ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کبھی نہیں جیتتے’، بابر اور شاداب کا اظہر کو خراجِ تحسین

قومی کرکٹر اظہر علی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹس کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

کپتان بابر اعظم نے اپنی اور اظہر علی کی بغل گیر ہوتے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ‘ایک بہت اچھا کیرئیر اختتام پذیر ہے، میں نے آپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا’۔

بابر نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘ہیپی ریٹائرمنٹ اجو بھائی’۔

اس کے علاوہ شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا ‘شاندار کیرئیر پر آپ کو مبارک ہو، آپ جیسی مثالی شخصیت کم آتی ہے’۔

شاداب نے لکھا ‘میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم کبھی آپ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہ جیت سکتے، آپ پاکستان کے حقیقی لیجنڈ ہیں’۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آج ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں