فٹبال ورلڈکپ جیتنے پر ارجنٹینا کے صدرکا کھلاڑیوں کا شکریہ

ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈز نے فیفا ورلڈکپ 2022 جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور تکنیکی ٹیم کا شکریہ، وہ اس بات کی مثال ہیں کہ ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے۔

البرٹو فرنانڈز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عظیم لوگ اور ایک عظیم مستقبل ہے۔

خیال رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں