سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے کیسز سننے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر کے کیسز پر سماعت کر رہے تھے۔
تاہم وزارت قانون نے اعظم خان کا احتساب عدالت سے تبادلہ کر کے انہیں اسپیشل جج سینٹرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے اعظم خان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا ہے۔
وزارت قانون نے ناصر جاوید رانا کا بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ناصر جاوید رانا کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔