Shane warne

شین وارن کو خراج عقیدت، آسٹریلوی اور افریقی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ سے قبل فلاپی ہیٹ پہنیں گی

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شین وارن کو خراج عقیدت باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش کیا جائے گا جس کے لیےکرکٹ فینز سے فلاپی ہیٹ پہن کر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی پہلے روز میچ سے قبل تقریب میں فلاپی ہیٹ پہن کر شریک ہوں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میلبرن میں پلے بڑھے شین وارن کے لیے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی خصوصی اہمیت تھی، شین وارن کی کیپ نمبر 350 کو اسکوائر کی طرف پینٹ کیا جائے گا ،باکسنگ ڈے کے دوران 3 بج کر 50 منٹ پر بڑی اسکرین پر شین وارن کی گرافک دکھائی بجائے گی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ لیجنڈری لیگ اسپنر روان برس مارچ میں تھائی لینڈ میں چھٹیوں کے دوران دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں