امیر قطر شیح تمیم بن حمد الثانی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں فرانس کے صدر میکرون اور فیفا کے چیئرمین گیانی انفانیتو کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کرکے 144 کروڑ روپے (2 کروڑ ڈالر) مالیت کے 18قیراط کا فیفا عالمی کپ 2022 جیتنے والے ٹورنامنٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے میسی کو دیا۔
اس سے پہلے انہوں نے قطر کے شاہی خاندان کے عزت و تکریم کا نشان بلیک کلر کا جبہ خود پہنایا۔
انہوں نے ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر 21سالہ کھلاڑی ارجنٹینا کے انزو فریننڈس کے علاوہ گولڈن شوز عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری بار ہیٹ ٹرک کرنے والےفرانسیسی کھلاڑی امباپے کو دیا۔
اس کے علاوہ گولڈن گلوز(سنہری دستانہ) 18قیراط والے گولڈ بال غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیے۔
پہلی بار فیفا کا گولڈ میڈل فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جب کہ چاندی کے میڈل دوسرے نمبر پر آنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہنائے گئے۔
فیفا قطر 2022 کے ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ دنیا بھر سے آئے ہوئے شائقین نے کیٹیگری ون میں 5856 ڈالر،کیٹیگری ٹو کا ٹکٹ 3650 ڈالر اور کیٹیگری تھری کا 2200 ڈالر میں خریدا۔
امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے قطری عوام سے اپنے پیار و خلوص کے ساتھ عوام کو تمام کیٹیگریز کے ٹکٹ صرف 750 ڈالر میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کرائے۔
فیفا ورلڈکپ2022 کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں 90ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔