پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سابق کپتان اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی آخری اننگز کھیلی۔
اظہرعلی اپنےآخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 گیندیں کھیل کر صفر پر آوٹ ہوگئے جس کے بعد ڈریسنگ جاتے ہوئے قومی کھلاڑیوں نے اظہر علی کو بلوں کی راہداری بنا کر رخصت کیا۔
اس موقع پر انگلش کھلاڑی بھی اظہر علی کو کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کرتے دکھائے دیے۔
یاد رہے کہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔
اظہر علی نے 25 سال کی عمر میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 96 ٹیسٹ میچز کھیلے