کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبردار ہو جاؤں؟ ایلون مسک نے عوام سے رائے طلب کر لی

دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کر لی۔

گزشتہ چند روز کے دوران ٹوئٹر کی پالیسیوں میں کئی تبدیلیوں کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرنے کے لیے سوال پوچھا ہے کہ ’کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟‘

ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں