لاہور: سابق صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری سالک حسین کےدرمیان ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی جو 45 منٹ جاری رہی، اس دوران سالک حسین نے آصف زرداری کو اپنے والد چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
آصف زرداری نے چودہدری شجاعت کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سالک حسین، چوہدری شجاعت کو آصف زرداری کے جواب سے آگاہ کریں گے۔