نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر نے ان کےسرکی قیمت2 کروڑ روپے لگائی ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے اپنے بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر نے ان کےسرکی قیمت 2 کروڑ روپے لگائی ہے، یہ اشتعال انگیز حرکت ریاست اترپردیش کےبی جے پی لیڈر منوپل بنسل نےکی ہے۔