جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نےچیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کا بتاناہےکہ 50 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ مارےگئے دہشتگردکی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔