محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ لالا موسیٰ کے رہائشی خالد محمود نے ریلوے اراضی 6 کروڑ روپے پر لیز پر لی لیکن رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی ۔
ملزم نے بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کی ملی بھگت سے مکان کا نقشہ پاس کروایا اور پلازہ تعمیر کر لیا۔
ندیم سرور نے مزید بتایا کہ ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جو خارج ہوئی تو اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کو ہائیکورٹ پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔