اداکارہ کنگنا رناوٹ بالی وڈ اور سیاست پر اپنے سخت بیانات اور تنقیدی نظریے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کے چرچہ میں رہنے کی وجہ اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری ہے۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر سینئر گلوکارہ آشا بھوسلے کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنی بہن آنجہانی لتا منگیشکر کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لتا کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی لیکن لتا نے اسے ٹھکرادیا۔
کنگنا نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آشا جی کی بات سے متفق ہوں، میں نے بھی کئی پرائیویٹ پارٹیز اور شادیوں میں ڈانس کرنے سے انکار کیا۔
اداکارہ نے لکھا، میں نے اس کے لیے بڑی بڑی رقم ٹھکرائیں، مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، لتا جی ہم سب لوگوں کے لیے ایک متاثر کُن شخصیت تھیں۔
واضح رہے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلموں کے بہت سے گانے عوام میں مقبول ہیں اور ان کا لندن ٹھمک دا گانے کو شادی کی تقریب میں پسند کیا جاتا ہے۔